75سالہ پاکستانی تاریخ میں آٹا پہلی بار 110روپے کلو ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں آٹا 110روپے کلو ہو گیا۔ 75سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 5کلو آٹے کا تھیلا گزشتہ روز 550روپے کا لوگ خریدنے پر مجبور ہو گئے حالانکہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں 5کلو اسی آٹے کا تھیلا 495روپے کا خریدا گیا۔

روزنامہ جنگ میں حنیف خالدکی شائع خبر کے مطابق  ایک فلور ملز مالک کو جب اُس فلور ملز کا نام بتایا گیا تو اُس فلور ملز مالک نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ کوئی فلور ملز ہول میل آٹا بنا کر چکی آٹے کی طرح مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہو۔ دریں اثناء فلور ملوں کا 15کلو پرائیویٹ آٹا جو سوا 11سو روپے کا مارکیٹ میں عام ملا کرتا تھا گزشتہ روز اسکی قیمت بڑے بڑے سٹورز میڈیا ٹائون‘ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر 1455 روپے کا 15کلو کا تھیلا کر دیا گیا جو گزشتہ ماہ زیادہ سے زیادہ 1250روپے کا ملا کرتا تھا۔ اس طرح پرائیویٹ آٹے کے 15کلو تھیلے کی قیمت 350روپے سے 400روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس بارے میں جہاں تک سرکاری آٹے کا تھیلا 490کا دس کلو اور 980روپے میں 20کلو کا غیر معیاری آٹا مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ اسکی روٹی بناتے بناتے ٹوٹ جاتی ہے کیونکہ اس میں میدہ‘ فائن فلور ملیں زیادہ نکال لیتی ہیں۔ ہفتے کے روز راولپنڈی اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 2900روپے فی چالیس کلو گرام ہو گئے۔ فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر پرائیویٹ آٹا بنا رہی ہیں جو ایک فلور ملز مالک کے مطابق 1250سے 1320کے ایکس ملز ریٹ پر ڈیلروں کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago