گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی اور ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا . نجی ٹی وی سماء کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 239 روپے سے تجاوز کرگیا

مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 207 روپے 10 پیسے دکھائی گئی .

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 10 دن سے مسلسل مہنگا ہورہا ہے اور اس دوران 30 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے . گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے . گوگل کی غلطی نظرانداز کرنے والے بہت سے نادان اس خیال میں ہوں گے کہ کل مارکیٹ کھلتےہی ڈھیروں ڈالر خریدیں لیں گے تاہم سرچ انجن گوگل کی جانب سے دکھائی جانے والی ڈالر کی یہ قیمت بہت سوں کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں . دوسری جانب رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 11 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اقتصادی ماہرین نے ڈالر کی اونچی اڑا پر عدم قابو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی نا اہلی قرار دیا ہے . ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ حکومت نے بیرون قرضوں کی ادائیگی کی مد میں کروڑوں روپے ادا کئے ہیں جس کے بعد سرکاری خزانے میں فارنگ ایکسچینج کی مقدار 8 ارب 87 کروڑ روپے رہ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں