بڑھاپے میں شادی ،پاکستان کے وہ اداکار جنہوں نے 40سال کی عمرکے بعد شادی کی اوراب وہ خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں

(قدرت روزنامہ)چالیس سال ایک ایسی عمرہے جہاں انسان اپنے بچپن اورلڑکپن کی حدود کوپیچھے چھوڑ چکاہوتاہے ۔اورزندگی کے حوالے سے قدرے سنجیدہ ہوجاتاہے شاید یہی وجہ ہے کہ اس عمر میں کی جانیوالی شادیاں اکثر کامیاب ہوتی ہیں ۔اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کی ان شخصیات کاذکرکریں گے جنہوں نے چالیس سال کی عمرکے بعد شادی کی اوراب خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں۔علی عظمت ،علی عظمت جنون بینڈ کے گلوکارتھے جس نے 90کی دہائی میں پاکستان میں خوب دھوم مچائی تھی پوری
دنیاگھومنے والے علی عظمت نے چالیس سال کاہونے کے بعد شادی کافیصلہ کیااورپھرانہیں ایک خوبرواورنازک سی فریحہ خان بھاگئیں ۔دونوں نے شادی کی اوراب ان کی دوپیاری بیٹیاں بھی ہیں۔(ریماخان) ریماخان کوپاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہوراداکارہ کہاجائے توغلط نہ ہوگاریما نے بھی تینتالیس سال کی عمرمیں پاکستانی نژاد امریکی کارڈیالوجسٹ طارق شہاب سے شادی کی اورشوبز کوخیربادکہہ کرامریکاشفٹ ہوگئیں ریماخان کاایک بیٹاہے۔(ناہید شبیر)ٹی وی ڈراموں سے کیرئیرکاآغاز کرنیوالی ناہید شبیرنے 2019میں نومی خان سے شادی کی۔ناہید کے 10بہن بھائی ہیں اوران کاکہناتھاکہ میں چاہتی تھی کہ پہلے میری چھوٹی بہن کی شادی ہواوراب جب کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہے اس لیے میں نے بھی شادی کافیصلہ کرلیا۔(محمود اسلم)بلبلے کے محمود صاحب اورحقیقی زندگی کے محمود اسلم سے کون واقف نہیں ؟محمود اسلم نے پہلی بیگم سے طلاق کے بعد دوسری شادی ساٹھ سال کی عمرمیں امبرنوشین سے کی ۔امبربھی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اوراب ان کی دوبیٹیاں ہیں جبکہ محمود اسلم کانوشین سے شادی سے پہلے ایک بیٹاجبران اسلم بھی ہے۔(انجمن شاہین)انجمن پنجابی فلموں کی مشہوراداکارہ تھیں لیکن مبین ملک سے شادی کے بعد انہوں نے بھی شوبز کوخیبرباد کہہ دیاتھااوراپنی زندگی گھریلوذمہ داریوں اوربچوں کے وقف کردی تھی ۔لیکن شوہرکے ایکسیڈینٹ میں انتقال ہوجانے کے بعد انجمن ایک بارپھرتنہاہوگئیں کچھ سال اکیلے بچوں کی پرورش کرنے کے بعدا نجمن نے 46سال کی عمرمیں دوسری شادی ایکٹر لکی علی سے کی اس شادی میں انجمن کاحق مہر بیس لاکھ رکھاگیااس کے علاوہ ایک ہونڈاکار ،دوکنال کاگھراوراسلام آبادمیں بیس پلاٹ بھی ان کے شوہرکی طرف سے تحفتاً دئیے گئے۔(ثمینہ احمد )ثمینہ احمد جن کی عمر ستر سال سے زیادہ ہے انہوں نے دوسری شادی منظرصہبائی سے کی ۔اس شادی پرجہاں کچھ لوگوں نے بڑی عمرکے طعنے دئیے وہاں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں تھی جنہوں نے ان کے اس عمل کوسراہا۔منظرصہبائی کی البتہ یہ پہلی شادی ہے اوریہ بزرگ جوڑااب کافی خوش نظرآتاہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس

ان کیمرا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف…

6 mins ago

بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں: منظور وسان کی نئی پیشگوئی

خیرپور ( قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئی کر دی…

8 mins ago

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا…

16 mins ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک…

50 mins ago

وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے…

56 mins ago

محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید…

1 hour ago