دعاکریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے ،بیماری میں مبتلاء نمرہ خان نے مداحوں سے دعاکی اپیل کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)نامورملکی اداکارہ نمرہ خان بیماری کے باعث اسپتال میںمنتقل تھیں لیکن اب وہ گھرآچکی ہیں . اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرایک ویڈیوپیغام جاری کیاگیاہے جس میں انہوں نے بتایاکہ وہ ابھی گھرآگئی ہیں لیکن شدیدردکی حالت میں ہیں .

نمرہ خان نے کہاکہ فی الحال وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں لیکن تکلیف اب بھی باقی ہے انہوں نے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ دعاکریں سرجری کی ضرورت نہ پڑے اوردوائیوں سے دردکم ہوجائے . خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایاتھاکہ وہ معدے کے انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں . سب لوگ دومنٹ نکال کران کی جلدصحت یابی کے لیے دعاکریں . انہوں نے انسٹاگرام پرایک تصویربھی شیئرکی تھی جس میں انہوں نے لکھاتھاکہ بہت تکلیف میں ہوں ،دعائوں کی درخواست ہے . . .

متعلقہ خبریں