پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن و ممبران کے مستعفی ہونے کی قرار داد منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،ممبران کے مستعفی ہونے کی قرار داد منظور کر لی گئی ہے ، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنراور ممبران فوری مستعفی ہو جائیں تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن کیخلاف قرار داد جمع کرائی گئی جسے بعد میں منظور لیا گیا ، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عالمی سازش کے تحت وفاق میں قانونی حکومت کو گرایا گیا ، ملک میں مہنگائی او رمعاشی بحران کی سنگین صورتحال پید اہو گئی ہے اور اس کا ایک ہی حل ہے کہ صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کیلئے متفقہ طور پر اقدامات کریں ، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ، ممبران فوری مستعفی ہو جائیں ،تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

Recent Posts

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

11 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

25 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

29 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

44 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

49 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

1 hour ago