دعا زہرا کو کراچی دارلامان منتقل کرنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ اگر بچی کو رکھنا ہی دارالامان میں ہے تو کیوں نہ اسے کراچی منتقل کر دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جبران ناصر نے کہا کہ بچی کو کراچی لانے کے حوالے سے عدالت کے سامنے ہمارا یہ مؤقف تھا کہ ضرورت پڑنے پر والدین بچی کو ضرورت کی اشیاء مہیا کر سکیں اور ہم نے اس حوالے سے سوال بھی کیا تھا کہ اگر آپ کو کوئی کپڑا، کھانے کی اشیاء چاہیے تو ہم مہیا کر سکتے ہیں۔

کیس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ دو بچے ہی اچھے کے تناظر میں چار لوگوں کا خاندان ہوتا ہے، 11 کی ٹیم اور 16 کا اسکواڈ ہوتا ہے جبکہ پولیس نے اس کیس میں 34 لوگوں کونامزد کیا ہے، میرے خیال میں 34 کو گینگ ہی کہا جائے گا۔ بچی کی دارالامان میں موجودگی اور وہاں موجود سہولیات کے حوالے سے جبران ناصر کا کہنا تھا جس ادارے میں بچی مقیم ہے، وہ سندھ حکومت کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جہاں ساری بنیادی سہولیات موجود ہیں، چاہے اب یہ علیحدگی بظاہر ایک ڈرامہ ہو یا حقیقت ہو،

آپ دارالامان کی مرہون منت ہیں کیونکہ وہاں جو کھانا دیں گے جتنی سکیورٹی دیں گے اتنی ہی ملے گی، جس بچی کے والدین زندہ ہوں اور اس کے لیے اتنی تگ و دو کر رہے ہوں، دنیا ہلا کر رکھی ہو کہ ہمیں ہماری بچی محفوظ اور صحیح سلامت چاہیے وہ کیسے یہ سب کچھ برداشت کریں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

2 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

7 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

12 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

12 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

16 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

28 mins ago