دعا کو کراچی دارالامان کیوں منتقل کیا گیا؟ وکیل جبران ناصر نے وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) دعا کو کراچی دارالامان کیوں منتقل کیا گیا؟ وکیل جبران ناصر نے بتا دیا۔بچی کو کراچی لانے کے حوالے سے عدالت کے سامنے ہمارا یہ مؤقف تھا کہ ضرورت پڑنے پر والدین بچی کو ضرورت کی اشیاء مہیا کر سکیں ، جبران ناصر کا انٹرویو۔تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ اگر بچی کو رکھنا ہی دارالامان میں ہے تو کیوں نہ اسے کراچی منتقل کر دیا جائے۔
غیر ملکی ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں جبران ناصر نے کہا کہ بچی کو کراچی لانے کے حوالے سے عدالت کے سامنے ہمارا یہ مؤقف تھا کہ ضرورت پڑنے پر والدین بچی کو ضرورت کی اشیاء مہیا کر سکیں اور ہم نے اس حوالے سے سوال بھی کیا تھا کہ اگر آپ کو کوئی کپڑا، کھانے کی اشیاء چاہیے تو ہم مہیا کر سکتے ہیں۔
کیس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ دو بچے ہی اچھے کے تناظر میں چار لوگوں کا خاندان ہوتا ہے، 11 کی ٹیم اور 16 کا اسکواڈ ہوتا ہے جبکہ پولیس نے اس کیس میں 34 لوگوں کونامزد کیا ہے، میرے خیال میں 34 کو گینگ ہی کہا جائے گا۔

بچی کی دارالامان میں موجودگی اور وہاں موجود سہولیات کے حوالے سے جبران ناصر کا کہنا تھا جس ادارے میں بچی مقیم ہے، وہ سندھ حکومت کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جہاں ساری بنیادی سہولیات موجود ہیں، چاہے اب یہ علیحدگی بظاہر ایک ڈرامہ ہو یا حقیقت ہو، آپ دارالامان کی مرہون منت ہیں کیونکہ وہاں جو کھانا دیں گے جتنی سکیورٹی دیں گے اتنی ہی ملے گی، جس بچی کے والدین زندہ ہوں اور اس کے لیے اتنی تگ و دو کر رہے ہوں، دنیا ہلا کر رکھی ہو کہ ہمیں ہماری بچی محفوظ اور صحیح سلامت چاہیے وہ کیسے یہ سب کچھ برداشت کریں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

36 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

52 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago