گوادر ، پسنی اور اورماڑہ میں زلزلےکے جھٹکے، لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز گئے . گوادر، پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں .


زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پسنی کےقریب سمندر میں اور گہرائی 60 کلو میٹر تھی .

فوری طور پر زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی . زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں . واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں