فواد چوہدری کو پنجاب میں اہم وزارت دیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران

وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی دکھانے والے وزرا ء ایک بار پھر کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ چند مزید افراد کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون،ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ کیلئے فوادچوہدری اور عمرسرفرازچیمہ کے نام زیر غور ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کو کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قلمدان دیا جائے گا۔محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، جبکہ کابینہ کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago