۷نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15 منٹ میں گرا سکتے ہیں .
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی کر سکتے ہیں .
پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز کر رکھی ہے . سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پر مہنگائی بم گرا رہی ہی
. .