کتنے ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے؟ عمران خان کی ارکان کو تیاری کرنے کی ہدایات

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی ا?را بھی پیش کیں۔ بعد ازاں عمران خان سے پی ٹی ا?ئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں بہترین پرفارمنس پر پارٹی رہنماؤں کی تعریف بھی کی۔ دریں اثناء عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن کے ارکان اسمبلی،

اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے شرکت کی۔ شرکا سے گفتگو میں عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago