ق*چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اسمبلیوں میں قرار داد پیش نہیں کی جاسکتی، کنور دلشاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ساڑھے 4 سال مختلف عدالتوں سے حکم امتناع لیتی رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے، ان کے خلاف قومی یا صوبائی اسمبلیوں میں کوئی قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے اختیارات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں اسمبلی کے تمام اراکین نااہل ہوسکتے ہیں اور 3 سال سزا بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں کنور دلشاد انکشاف کر چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر سے عمران خان اکیلے میں ملاقات کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا مگر چیف الیکشن کمشنر نے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی ا?ڈیو ہے اور وہ وقت پڑنے پر ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

3 hours ago