عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کر نا شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور قانونی راستے ڈھونڈنے شروع کردئیے ہیں۔
پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ہم پر فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، اس دوران الیکشن کمیشن کے ارکان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت سے کیوں ملاقات کرتے رہے ہیں پی ٹی آئی قیادت کے مطابق الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقاتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے، اس حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد بھی لائی جائے گی۔اس معاملے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق بات ہوئی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

3 hours ago