3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔
غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں،معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔
ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،اور 100فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرآئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ تاریخ کے بدترین معاشی اورسیاسی بحران سے گزر رہے ہیں،جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے۔ نہ اس کے پاس بجلی کا بل،اورنہ بچوں کی فیس دینے کے پیسے ہیں،غریب وینٹی لیٹرپر ہے،جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد بڑھ گئی ہے،غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔
فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے۔ مداخلت نرم ہو،گرم ہو،یا پھر سخت سب کو مل کر ملک بچانا ہے،ایک ایک دن قیمتی ہے۔ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،جبکہ صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل،نہ فرار ہونے کے اور نہ باہر سے کسی کو بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی،جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔ ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago