پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے نے شیخ ہمدان کا دل جیت لیا

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے نے شیخ ہمدان کا دل جیت لیا . خلیجی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوڈ فوڈ ڈیلیوری بوائے عبدالغفور عبدالحکیم نے ایک مصروف شاہراہ سے کنکریٹ کی 2 گری ہوئی اینٹوں کو ہٹایا ، اور کسی نے اس کے بہادرانہ عمل کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کردی، یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کرائی، جنہوں نے اپنے لاکھوں سوشل میڈیا فالوورز سے اس شخص کی شناخت کے لیے مدد مانگی .


اس حوالے سے شیخ ہمدان نے اپنے ایک پوسٹ کی، جس میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کے عمل کو سراہا گیا، اپنی پوسٹ کے ساتھ شیخ ہمدان نے لکھا کہ یہ دبئی میں کیا گیا ایک اچھا عمل ہے جس کی تعریف کی جائے ، کیا کوئی اس آدمی کی شناخت کرسکتاہے؟ .

اس پوسٹ کی تھوڑی دیر بعد ہی دبئی کے ولی عہد نے ایک اور پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بتایا کہ "اچھا آدمی" مل گیا ہے، "شکریہ عبدالغفور! ہم جلد ہی ملاقات کریں گے .
"

اس حوالے سے پاکستانی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے بتایا کہ شیخ ہمدان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے چند منٹوں کے اندر ہی مجھے دبئی پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں مجھ سے رابطے کی تفصیلات کی تصدیق کی گئیں اور بتایا گیا کہ دبئی کے ولی عہد مجھ سے بات کرنا چاہیں گے . عبدالغفور نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے ابھی تک یقین نہیں ہے کہ شیخ ہمدان مجھ جیسے عام آدمی سے بات کرنا چاہتے تھے، مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا اور جب کال آئی تو میں کھانے کی ڈیلیوری کے لیے باہر تھا ، دبئی کے ولی عہد نے جو کچھ میں نے کیا اس کے لیے میرا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ واپس آتے ہی مجھ سے ملاقات کریں گے .
ادھر پاکستانی فوڈ ڈیلیوی رائیڈر کی کمپنی نے عبدالغفور کے اس اچھے عمل کے بدلے اسے گھر والوں سے ملنے کے لیے پاکستان جانے کا ٹکٹ دیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار سکے ، اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کب واپس جائیں گے تو فوڈ ڈیلیور رائیڈر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’اب میں شیخ سے ملاقات کے بعد ہی جاؤں گا . ‘‘

. .
Ad
متعلقہ خبریں