آرمی چیف کی امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل وزیراعظم سے مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف سے فنڈز کے جلد اجراء کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی واضح اجازت کے بعد ہی امریکی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔سینئر صحافی انصار عباسی کی جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان معاشی صورتحال پر بات ہوئی تھی اور اسی بات چیت کے دوران کچھ اقدامات پر اتفاق ہوا تھا۔
دیگر اقدامات کے علاوہ یہ تجویز بھی دی گئی کہ آرمی چیف امریکی حکومت سے رابطہ کریں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے درخواست کریں کہ آئی ایم فنڈز جلد پاکستان کو فراہم کیے جائیں۔آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد وزیراعظم کو مطلع کیا۔سویلین اور ملٹری قیادت نے اس بات پر بات کی کہ ملک کی معیشت کو بحران سے کیسے نکالا جائے،رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ سے رابطہ ان آپشنز میں سے ایک تھا جس کے حوالے سے پاکستانی حکام ملک کی معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کے لیے امریکا سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نےامریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے تقریبا ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے۔
گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔13 جولائی 2022ء کو پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھاجس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو نا تھی ۔معاہدے کے تحت پروگرام کو مزید ایک ارب ڈالر کی وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کرے گا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

4 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago