عمران خان وزیر اعلٰی پنجاب کی کرسی پر کیوں بیٹھے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنا مسلم لیگ ن کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے سے متعلق معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی۔ ن لیگ نے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے،ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایوان وزیراعلٰی میں وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے یوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں کیوں کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔
ادھر ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران ارکان اسمبلی نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم حکومت آنے تک معاشی بحران ختم نہیں ہوگا کیوں کہ مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں اور ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago