عدالت پشت پر تھی، تبھی شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوئے، چیف جسٹس

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خیبر یونیورسٹی کی جانب سے اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی تھی، اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اداروں کا کام نہیں کرے گی، اداروں کا کام اُنہی سے کروائیں گے۔عدالت نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔ عدالت نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی۔ عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی  تھی۔ اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

میڈیکل کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخ کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رخسانہ بنگش نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھا، جب کہ طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا۔

عدالت نے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی نے داخلہ اس لیے منسوخ کیا کہ پانچواں چانس نہیں لے سکتی۔ دوران تعلیم یونیورسٹی اور پی ایم ڈی سی نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا۔ یونیورسٹی ابتدا میں کوئی فیصلہ کرتی تو اس کا فیصلہ درست قرار دیا جاسکتا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل ہونے اور پریکٹس شروع کرنے کے بعد رجسٹریشن کی منسوخی انصاف کے منافی ہوگا۔ خیبر یونیورسٹی کی اپیل میں وکیل نے استدعا کی کہ عدالت طالبہ کو یونیورسٹی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے کہا کہ جرمانے عائد کرنا متعلقہ ادارے کا کام تھا، ہمارا نہیں۔ آپ خود سوئے رہے اور ہمیں کہہ رہے ہیں جاگ جائیں۔ عدالت نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago