ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی،اگست کیلئے قیمت 218 روپے فی کلو مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت 218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر 30 اور کمرشل 114 روپے سستا ہو گیا ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 571 اور کمرشل کی 9 ہزار 893 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں،مارکیٹ میں ایل پی جی کی 250 روپے تک فروخت جاری ہے ۔
گزشتہ 5 روز سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا،جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت فی کلو 230 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔ لاہور میں گھریلو سلنڈر 150 اور کمرشل سلنڈر 450 مہنگا ہوا،گھریلو سلنڈر 2750 اور کمرشل سلنڈر 10438 روپے میں فروخت کیاگیا ۔

قبل ازیں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کمی کی گئی ۔ پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000 فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے ۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago