بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پیپلز پارٹی کے رہنما عہدے سے مستعفی ہو گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا . جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیٹے کے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا .

پی پی پی رہنما شیر اعظم وزیر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی لیڈر شپ اور ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا .
شیر اعظم وزیر نے کہا کہ بیٹے فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں . انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حصہ تھا، حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا . انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی جانب سے استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا .
شیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا بہت مشکور ہوں .

دوسری جانب سریاب میں ملک جاوید شاہوانی نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی . پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تمام توقعات پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک زیرک سیاستدان ہیں ،گزشتہ چار سال میں صوبے اور سریاب کے عوام کی بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیاگیا، یہ بات انہوں نےکوئٹہ کے علاقے سریاب میں ملک جاوید شاہوانی کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کوئٹہ اور سریاب کے عوام کو یہ معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو انکے مسائل کو حل کرسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں