کرسی اور اقتدار کا بھوکا شخص ،عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ ،حامد میر اصل کہانی سامنے لے آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی اندرونی کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن انہیں

اس کی وجوہات نہیں معلوم کہ آخر ایسا کیوں ہوا . حامد میر نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے جیسا کہا جا رہا ہے اور کوئی بھی خود سے ایسا نہیں کر سکتا، جب عمران خان پرویز الٰہی کو مبارکباد دینے ان کے دفتر پہنچے تو پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھیں تاہم عمران خان نے جواب دیا کہ نہیں یہ آپ کی کرسی ہے .

سینئر صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہاں موجود سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے عمران خان سے کہا کہ یہ کرسی آپ کی وجہ سے ہی ملی ہے لہٰذا آپ اس پر بیٹھیں، پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کی جانب سے ضد کرنے پر عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھے . حامد میر کا کہنا ہے میرے خیال میں عمران خان کو چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے کہنے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا . یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں