اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسپیکر کے انتخاب کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھرکھر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر نہیں لکھا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اسپیکر کے الیکشن سے متعلق داد رسی کا کوئی اور طریقہ ہے،وکیل نے بتایا کہ اسپیکر کے الیکشن سے متعلق کوئی اور فورم نہیں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں بھی یہ معاملہ نہیں لے جایا جا سکتا۔ منصور اعوان ایڈووکٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی اس معاملے کو نہیں دیکھ سکتا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اسپیکر کا الیکشن چیلنج کیا گیا،اسپیکر الیکشن کیخلاف یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ ادھر لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے الیکشن کو تین بار موخر کیا گیا،پرانے فرسودہ نظام کے تحت دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی،اسپیکر کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپرز اور کاونٹر فائل پر سیریل نمبر درج تھے ۔
ہماری استدعا ہے دوربارہ انتخاب کرایا جائے۔ واضح رہے کہ اسپیکر کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے درخوست دائر کی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

11 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

19 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

29 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

42 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

1 hour ago