بجلی کے بل لوگوں پر بم بن گر رہے ہیں،شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک اںصاف کے رہنما شہباز گل کے حکومت پرطنزیہ وار،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ہر نیا ریکارڈ امپورٹڈ حکومت اپنے نام کر چکی ہے،کوئی ایک سیکٹر نہیں جو ان کے شر سے بچا ہو . شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ بجلی کے بل لوگوں پر بم بن کر گر رہے ہیں .

پاکستان کو بد حال کر کے جھکانے کی سازش کے مقاصد ایک ایک کر کے پورے ہو رہے ہیں .
واضح رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظور کئے . الیکشن کمیشن کے پاس کس قانون کے تحت اختیار تھا کہ استعفے منظور نہ کرے،اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے روکنے کا کوئی اختیار ہی نہیں .
11 اپریل کو قومی اسمبلی میں 125 ارکان نے استعفے دئیے . مرضی کے استعفے منظور کرنا غیرقانونی عمل ہے،یہ غیر قانونی کام پہلی بار نہیں کیا گیا .

اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک فریق بن چکا ہے،اب غیر جانبدار نہیں بلکہ ایک پارٹی ہے . قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں اس کا سمبل ظاہر کریں،جلد فیصلہ آئے گا . یہ قوم نئے مینڈیٹ کی طرف جانا چاہتی ہے،اور قوم فیصلہ کریں کہ قوم کا لیڈر کون ہوگا؟ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ استعفے اس لیے دیئے گئے کہ قوم کے سامنے کھل کر سازش آجائے .
عمران خان ایک خوددار لیڈر ہیں،وہ اس سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے . انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کو موبلائز کیا، جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پاکستانی عوام نے سازش کو ناکام کیا،اور اب بھی ساری سازشیں ناکام ہوں گی،ان پر ریفرنس فائل کیا جارہا ہے . اب غیر جانبدار نہیں بلکہ ایک پارٹی ہے . قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں اس کا سمبل ظاہر کریں،جلد فیصلہ آئے گا .

. .

متعلقہ خبریں