ایسےاقتدار کاکیا فائدہ؟ جس میں ہاتھ بندھے ہوں،جاوید لطیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 1993ء میں ڈکٹیشن لینے سے انکار کیا اب بھی ان کی آمد سے سیاست کا نیا دور شروع ہوگا نواز شریف کی سزاؤں کو ختم کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے اس میں کون لوگ رکاوٹ ہے ہمیں قوم کے سامنے سچ رکھنا ہوگا۔ روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اگر

اب بھی ان کی بے گناہی ثابت نہ کرسکے تو اقتدار کے بعد وا ویلا کسی کام کا نہ ہوگاعمرانی حکومت کے اسکینڈلوں کے مجرمان کو بے نقاب نہ کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہڑے میں کھڑا نہ کرنے پر قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ ایسا اقتدار لینے کا کیا فائدہ؟ جس میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء انجینئر رانا اسد اللہ خان اور ان کے بھائی رانا سیف اللہ رکن پنجاب بار کونسل کی درجنوں سیاسی کارکنوں سابق ناظمین کونسلروں وکلاء اور راجپوت برادری کے اکابرین کے ہمراہ نواز لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے ہائی جیکنگ کیس میں سزا کے حقائق عوام کے سامنے لانا پڑیں گےنواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی خاطر پاکستان آئیں گے حکومت لینے کا فیصلہ ملک کو سری لنکا بننے سے بچانے کی خاطر کیا مگرہم عید کے موقع پر بھی عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکے جس سے ملکی معیشت کی ابتری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لئے اپنی سیاست کو قربان کیا چار ماہ میں عوام کو بھی کچھ ڈیلیور نہ کرسکےمہنگائی کیلئے فوری بنیادی اقدامات اٹھانا ہوں گے اسی سے ہم آئندہ عام انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں اس موقع پر رانا سیف اللہ خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز لیگ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور قومی اداروں کو ان کے آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنے کے لئے جو جد و جہد کر رہی ہے عمران خان نے قوم کو مایوس کیا ہے ملک کو اس وقت نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

9 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

16 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

26 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

39 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

51 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

59 mins ago