انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ . تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے .

انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی آگئی جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدرو قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

. دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اڑان کے باعث سعودی ریال کی قیمت نے اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے . تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنےمیں آیا وہیں سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا . پاکستانی مارکیٹ میں سعودی ریال کچھ ہی ماہ کے دوران 20فیصد مہنگا ہو گیا . کچھ ماہ قبل سعودی ریال کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 50روپے تھی جبکہ آج مارکیٹ میں ریال 63روپے کا فروخت ہو رہا ہے . ذرائع کے مطابق ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 63 روپے 64 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی ہے . دوسری جانب رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 11 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اقتصادی ماہرین نے ڈالر کی اونچی اڑا پر عدم قابو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی نا اہلی قرار دیا ہے . ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ حکومت نے بیرون قرضوں کی ادائیگی کی مد میں کروڑوں روپے ادا کئے ہیں جس کے بعد سرکاری خزانے میں فارنگ ایکسچینج کی مقدار 8 ارب 87 کروڑ روپے رہ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں