تاجروں کا بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تاجر سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گا۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری و دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سے 20 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس بند دکانوں اور زیرو میٹر ریڈنگ کی تفریق کیے بغیر کمرشل بلوں میں شامل کیا گیا جب کہ تاجر پہلے ہی ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکس ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جانا چاہیے تھا۔ جیسے ہی بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا چھوٹا تاجر بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ باربار حکومت سے گزارش کی کہ بجلی بلوں پر لگائے جانے والے اس ٹیکس کو ختم کیا جائے، مگر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی نمائندہ تاجر تنظیم کے ساتھ اس ٹیکس کو لگاتے ہوئےکوئی بات نہیں کی۔
تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس لگایا جائے تاکہ وہ ایف بی آر کے اہلکاروں کی بلیک میلنگ کا سامنا نہ کریں۔ سیلز ٹیکس چھوٹے تاجروں پر لاگوہی نہیں ہوتا ۔ جس کا 100 روپے بل ہے وہ بھی 8 ہزار روپے ادا کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاجرسیلز ٹیکس لگے بل جمع نہیں کرائے گا۔
کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے تاجر اس وقت سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت نے جیولرز پر بھی 40 ہزار ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ہم آئی ایم ایف کی ایما پر کیے گئے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ پر بھی ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ملک کی 45 سے زائد انڈسٹریز وابستہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلاٹوں پر لگایا گیا ٹیکس ختم کیا جائے۔
پریس کانفرنس میں تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا۔ حکومت نے صرف 3 روپے کمی کرکے قوم کے ساتھ مذاق کیا۔ حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ ہم آج بھی حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کررہے ہیں۔صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگر بجلی کے بلوں میں لگایا گیا یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر 17 اگست کو کراچی سے خیبر تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Recent Posts

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

3 hours ago

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…

3 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

3 hours ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

4 hours ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

4 hours ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

4 hours ago