حکومتی اتحاد کا عمران خان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے وزیراعظم سے راولپنڈی رنگ روڈ، بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری منصوبوں سمیت دیگر کیسسز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے .


ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے مطالبے پر وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ساتھ ہی وزارت داخلہ کو اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے .
اسکے علاوہ پارلیمنٹ میں توشہ خانہ ریفرنس سمیت تمام کرپشن کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا ہے . وفاقی وزراء کو انکے محکموں میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء کے اسیکنڈلز منظر عام پر لانے کی ہدایت کی گئی ہے . بعدازاں فرح شہزادی اور بشریٰ بی بی کی کرپشن ثابت کرنے کے لیے قانونی ماہرین کی بھی خدمات لینے پر اتفاقِ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں