پاکستان میں معاشی بحران عارضی نوعیت کے ہیں، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا مشترکہ بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں اس سے نکل جائیں گے۔وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ 12 مہینوں کے لیے 4 ارب ڈالر کے اضافی قرضوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، قرضوں کی ضروریات جاری کھاتے کے خسارے تقریباً 10 ارب ڈالر ہونے اور تقریباً 24 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی کے سبب پیدا ہوئیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اس خسارے کو قابو میں کرنے کے لیے پالیسی ریٹ 800 بیسس پوائنٹس بڑھایا گیا جبکہ توانائی کی سبسڈی کا پیکیج ختم کردیا گیا۔وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے پوری قوت صرف کی جارہی ہے، پاکستان مالی مسائل سے جلد نکلنے والا ہے، روپے کی قدر وقتی طور پر کم ہوئی ہے، توقع ہے کہ چند ماہ میں اس کی قدر بڑھ جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف جائزے کی تکمیل کیلئے تمام پیشگی شرائط پوری کردیں ہیں، ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرکی قسط کے اجراء کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔
بیان کے مطابق مالیاتی اور مانیٹری پالیسی دونوں سخت کردی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سے 2023ء میں درکار قرضوں کی ضرورت پوری ہوجائے گی۔وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ معاشی بحران بڑھنے میں سیاسی صورتحال کا بھی دخل ہے۔

Recent Posts

بارکھان، رکھنی میں گودام کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق، 3 زخمی

بارکھان(قدرت روزنامہ)رکھنی میں بارش کے باعث بارکھان روڈ میں بیکری گودام کی چھت گرنے کے…

4 mins ago

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے…

10 mins ago

ریاست اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بتائے کہ ڈاکٹر دین محمد زندہ ہیں یا نہیں، سمی دین بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد…

15 mins ago

کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…

21 mins ago

آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…

29 mins ago

کوئٹہ میں تین دن بینک بند رہیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…

34 mins ago