غریب کی سواری پہنچ سے دور، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ہنڈا کمپنی نے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا . ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 پانچ ہزار مہنگی ہوکر 1 لاکھ 16 ہزار 500 کی ہوگئی .

ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 بھی پانچ ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت1 لاکھ 24 ہزار 500 ہوگئی .
ہنڈا پرائڈر 100 سی سی کے دام 5 ہزار روپے بڑھ گئے، نئے دام 1لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئے .

نوجوانوں کا من پسند ہنڈا سی جی 125سی سی 3400 روپے مہنگا، اب 1 لاکھ 79 ہزار 900 کی ملے گی . ہنڈا سی جی 125 سپیشل ایٍیشن بھی 3400 روپے مہنگا، نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی . ہنڈا سی بی 125 ایف 10 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 900 کی ملے گی، ہنڈا سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 900 کی ملے گی . ہنڈا سی بی ایف سلور 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 900 میں ملے گی .

. .

متعلقہ خبریں