ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج الیکشن کیمشن نے بھی کہا فارن فنڈنگ نہیں،جن اکاونٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے وہ ثابت کریں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو اصول اپنایا گیا وہ تمام جماعتوں پر لاگو ہوتا ہے،جن 16 اکاونٹس کا ذکر کیا گیا وہ سبسڈی ہیں۔ عمران خان کو 16 اکاونٹس کا پتہ نہیں تو وہ ثابت کیسے کرتے۔
پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پبلک فنڈنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی،یہ کیس 2013 سے 2018 کے درمیان کی فنڈنگ کا تھا۔ تین،چار ارب کی فنڈنگ کی گئی،زیادہ حصہ اوور سیز پاکستانیوں کا ہے۔ سمجھ نہیں آتی ن لیگ،پی پی اور جے یو آئی نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 16 اکاونٹس کا عمران خان سے تعلق نہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے،الیکشن کیمشن آج ہی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز کا فیصلہ بھی سنائے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ تاثر دیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہا ہے، یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا،صرف پی ٹی آئی کو پن پوائنٹ کیا گیا۔ ہمارے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں،اسکروٹنی کمیٹیاں ایک ہی وقت میں 2018 میں بنائی گئیں،الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ سناتا ہے،اس کیس میں کسی قسم کی فارن فنڈنگ نہیں نکلی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا، تین رکنی بینچ کی طرف سے متفقہ فیصلہ سنایا گیا، کیس میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، اس لیے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، غیرملکی فنڈنگ میں 34 غیرملکیوں سے فنڈز لیے گئے، اس دوران 13 نامعلوم اکاؤنٹ سامنے آئے، پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط تھا۔
بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دیگر 2 ممبران نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022ء کی دفعہ 6 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے…

1 min ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

1 min ago

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

18 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

27 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

30 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

32 mins ago