یوم آزادی ; پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتا رہا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری بھارتی جبر میں حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ کاز کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے، اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہے، حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان اللہ کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے، پاکستان کو قابل فخر، خوشحالی اور پر امن بنانے میں کردار ادا کریں۔
خیال رہےکہ یوم آزادی کی مناسبت سے یوم آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔مزار اقبال پر بھی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے لیے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمان ملک مزار اقبال پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Recent Posts

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

5 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

8 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

11 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

13 mins ago

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ…

15 mins ago

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

29 mins ago