عمران خان کا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔
اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیشک اللّہ حق ہے۔
جب کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور پی ٹی آئی چور پارٹی ہے۔
عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کئے،جبکہ امریکہ سے جو فنڈنگ آئی اس کی بڑی لمبی تفصیل ہے۔ عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے،تو 55 کروڑ روپے سیاسی جماعت کے اکاونٹ میں کیسے آئے۔ قانون ایک بھی غیر ملکی کمپنی یا شہری سے رقم لینے کی اجازت نہیں دیتا۔
8 سال الیکشن کمیشن میں کیس زیر سماعت رہا،جبکہ عمران خان حکومت میں رہے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم کیس کا فیصلہ آیا،فراڈ کی پوری رام لیلا سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاست یہ تھی کہ پچھلے سب چور ہیں،عمران خان نے جو فارم ون جمع کرایا وہ جعلی نکلا۔ عمران خان نے 8 سال تک عوام کو بیوقوف بنائے رکھا،5 سال یہ جھوٹا بیان حلفی جمع کراتے رہے۔ فیصلے کے بعد قانون اپنا راستہ لے گا۔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی شخصیات اور کمپنی سے پیسے لیکر سیاست کی۔

Recent Posts

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

8 mins ago

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…

13 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

17 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

40 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

44 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

56 mins ago