لاہور میں نوجوان نے کورونا مرض سے تنگ آکر چھری سے گلا کاٹ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)کورونا مرض سے تنگ آکر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان نے اپنی جان لے لی .

بتایا گیا ہے کہ کورونا مرض سے تنگ آ کر نوجوان نے چھری سے اپنا گلا کاٹا . کاشگف نامی نوجوان گجرانوالا کا رہائشی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق کاشف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا،زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا . ذرائع کے مطابق پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے . گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے . جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی جبکہ کورونا کے مزید 4619 کیسز رپورٹ ہوئے . جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358، سندھ میں 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، بلوچستان میں 31 ہزار 396، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے . این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے . گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی . خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 307افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد 827، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں . دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں