کم عمری کی شادی کا کیس، میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں ہے کہ شناخت، پتہ اور تصویر شائع کرنا منع ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں، بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع ہوئیں انہیں مزید پھیلنے سے روکا جائے۔عدالت نے اپنے احکامات تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

8 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

9 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

24 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

32 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

37 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

43 mins ago