پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ) بلوچستان پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہے کہ پولیس کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسی گوٹھ سے ملا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت دیگر 4 افسر بھی سوار تھے۔ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوئے کئی گھنٹے ہو گئے ہیں، تلاش کا آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، دوران پرواز ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔
ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے ہمراہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی سوار تھے۔ جس علاقے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا، اس علاقے میں سیلابی صورتحال ہونے اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کے باوجود سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں۔ جبکہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا۔

Recent Posts

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

5 mins ago

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…

10 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

14 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

37 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

42 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

53 mins ago