ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق امین عمران خان جھوٹا اور فراڈیا ثابت ہوا،سعد رفیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے . خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا .

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق،امین عمران خان جھوٹا،فراڈیا اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت ہوا .
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ امریکی،بھارتی اور اماراتی شہری کس کے ایما پرعمران خان پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟
ادھر وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو جھوٹا قرار دیا ہے . عمران خان نے انکا حق ادا کیا،جنہوں نے فنڈنگ کی .
عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام کو دھوکہ دیا .

فیصلہ پر کسی کو اعتراض ہو سکتاہے،لیکن فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے . واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا، تین رکنی بینچ کی طرف سے متفقہ فیصلہ سنایا گیا، کیس میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کردیا . اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، اس لیے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ، غیرملکی فنڈنگ میں 34 غیرملکیوں سے فنڈز لیے گئے، اس دوران 13 نامعلوم اکاؤنٹ سامنے آئے، پی ٹی آئی نے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے فارم ون جمع کروایا جو غلط تھا .
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دیگر 2 ممبران نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022ء کی دفعہ 6 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا .

. .

متعلقہ خبریں