پی پی رہنما کا عمران خان کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر نااہل قررا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بالآخر 8 سال کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ آگیا .

بیان حلفی جھوٹا ہونے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے .
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کے بیان حلفی کو غلط قرار دے دیا ہے . عمران خان کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے . ثابت ہو گیا کہ عمران خان نے قوم سے دھوکہ کیا . الیکشن کمیشن نے بلا خوف اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا . عمران خان نے نا صرف قوم بلکہ اوور سیز پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل کر اپنی جیبیں بھری ہیں .
جبکہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور پی ٹی آئی چور پارٹی ہے .

عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کئے،جبکہ امریکہ سے جو فنڈنگ آئی اس کی بڑی لمبی تفصیل ہے . عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں . شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے،تو 55 کروڑ روپے سیاسی جماعت کے اکاونٹ میں کیسے آئے . قانون ایک بھی غیر ملکی کمپنی یا شہری سے رقم لینے کی اجازت نہیں دیتا . 8 سال الیکشن کمیشن میں کیس زیر سماعت رہا،جبکہ عمران خان حکومت میں رہے تو الیکشن کمیشن پر دباو ڈالتے رہے . انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم کیس کا فیصلہ آیا،فراڈ کی پوری رام لیلا سامنے آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں