اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جو صادق اور امین بنتا پھرتا تھا وہی میر جعفر اور میر صادق نکلا۔الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہوا۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ امریکی، بھارتی، اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اور عمران نیازی قوم کو آزادی کا درس دیتا رہا، امریکی سازش کا رونا رونے والا خود فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، دوسروں سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایک ہی بال سے کپتان سمیت پوری ٹیم کو اڑا کے رکھ دیا، اب آفتاب سلطان کی بالنگ کا انتظار ہے کہ وہ بال ٹیمپرنگ چیمپئن کے خلاف کیا کمال دکھائیں گے۔
PTI ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…