جشن آزادی پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) جشن آزادی کے آغاز پر رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے ہیں . رپورٹ کے مطابق شہر میں رات بارہ بجتے ہی مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا .

ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ زخمی ہونے افراد کی تعداد 27ہے . زخمیوں میں 5 خواتین اور چار بچے شامل ہیں . پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، لیاقت آباد، پاپوش، صدر ،برنس روڈ اور دیگر علاقوں میں ہوئے . اس کے علاوہ ملیر، ایف بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد ، سپرہائی وے ، بلدیہ میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی . اندھی گولی لگنے کے نتیجے میں شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا . پولیس کے مطابق طارق روڈ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن ، نیو کراچی میں بھی ہوائی فائرنگ سے کئی شہری زخمی ہوئے . واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا . فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتا رہا . کہ یوم آزادی کی مناسبت سے یوم آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے . کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے . نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا . مزار اقبال پر بھی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی . پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے لیے . مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمان ملک مزار اقبال پر حاضری دی . انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی . جبکہ جشن آزادی کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے . صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں . جبکہ وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں