فیصلہ حق میں ہے تو پھر چیخ کیوں رہے ہیں؟ خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر پی ٹی آئی کے حق میں ہے تو پھر چیخ کیوں رہے ہیں؟وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آج عمران خان بے نقاب ہوا ہے، یہ بندہ حلف نامے جھوٹے دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک پلان کے تحت لانچ کیا گیا، اس پوری پارٹی کے لوگوں کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ فیصلہ عمران خا ن کے حق میں آیا ہے، پوچھنا تھا کہ اگر یہ بات ہے تو پھر چیخ کیوں رہے ہیں؟اُن کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو 10 ہزار روپے نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا، ہمارا موقف ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ جب تک عدالتی فیصلے حق میں آئیں تو اچھی، خلاف آئیں تو غلط ہیں، پاکستان میں معاشرے کی اخلاقیات کو تباہ کردیا گیا، یہاں تو کئی مقصود چپراسی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اور اسرائیلی بھی فنڈز دینے میں شامل ہیں، یہ بات جو سامنے آئی ہے، اس کے مضمرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ثابت ہوا، پاکستان کے آئینی ادارے نے فیصلہ دیا، اخلاقیات کی تمام تر بنیادیں عمران خان نے تباہ کردی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات پر کوئی سوالیہ نشان نہیں آیا، چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے تو عمران خان نے شان میں قصیدے کہے، چیف الیکشن کمشنر کا نام ان لوگوں نے دیا۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

7 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

28 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

33 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

39 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

45 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

50 mins ago