پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت سامنے لانے کا چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت سامنے لانے کا چیلنج کردیا ہے، وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان پر ممنوعہ فنڈنگ کا سنگین جرم ثابت ہوچکا ہے، یہ کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف ثبوت ہیم تو سانے لائیں۔ انہون نے اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا ہے، جس میں فارن فنڈنگ کا سنگین جرم عمران خان پر ثابت ہوچکا ہے، اب اس پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، عمران خان کو عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ملی، بیرون ملک سے پیسا لاکر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اکاؤنٹ چھپانا قانون کی خلاف ورزی ہے، ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور چور ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر ممنوعہ فنڈنگ کا سنگین جرم ثابت ہوچکا ہے، یہ کیس پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف ثبوت ہیم تو سانے لائیں۔دوسری جانب صدر پی ڈی ایم اور سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تاحیات نااہلی اور پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے2010 سے اپنائے گئے موقف پر مہرِتصدیق ثبت کردی، ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں، عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے۔
مولانا فضل الرحمان ے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، الیکشن کمیشن نے آج اس کو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے، حکومت فوری طور پر اس کی تاحیات نااہلی اور پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔دوسری جانب 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے،عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں، فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر اُن کو نااہل کیا گیا۔
جس پر فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، درخواست میں عمران خان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیا کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کو امریکا ، کینیڈا اورووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قراردے دی گئی ہے جس پر تحریک انصاف کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہےکہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کریں جس میں کیس وفاقی حکومت کو بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

10 mins ago

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

38 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

40 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

47 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

50 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

51 mins ago