پاکستان میں تعینات سابق افغان سفیر پھٹ پڑے اشرف غنی پر سنگین الزامات عائد کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان میں تعینات سابق سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے افغان صدر اشرف غنی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے 7 سال تک افغانستان کو نجی جاگیر کی طرح چلایا، اختیارات کے غلط استعمال سے اپنے اقتدار کو مزید 5 سال طول دیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا وہ ریاستی بقا کے لیے لڑ رہی ہیں یا اشرف غنی کے اقتدار کے لیے؟، درجنوں اضلاع اور صوبائی دارالحکومتوں کا بغیر

مزاحمت طالبان کے کنٹرول میں جانا اسی تذبذب کو ظاہر کرتا ہے۔سابق افغان سفیر کا کہنا ہے کہ طالبان کئی بار اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اشرف غنی کے بغیر امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اشرف غنی اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، طالبان افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور مرکزی دارالحکومت کابل سے صرف 50 کلومیٹر کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

Recent Posts

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

4 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

7 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

10 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

12 mins ago

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ…

14 mins ago

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

28 mins ago