وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ‘آفت زدہ’ قرار دے دیا

راجن پور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں 25 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں وہ بھی ساری نئی بنیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہمیں کچھ فوری اور کچھ دیرپا اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2004 میں جب یہاں سیلاب آیا تھا اس وقت میں یہاں آیا تھا اور میں نے یہاں بند بنانے کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کیے تھے تاکہ جب سیلاب آئے تو بند کے ذریعے پانی دریا میں ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 60 روپے کا ڈالر تھے تو میں ڈھائی ارب روپے اس منصوبے کے لیے مختص کرکے گیا تھا لیکن آج جب ہم یہاں آئے ہیں تو وہی رقم 15 ارب روپے بنتی ہے، شہباز شریف یہاں 15 سال رہے لیکن کچھ نہیں کر سکے، جو پہلے کا کام ہوا تھا وہ سارا میں نے ہی کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم شہباز شریف کا اس بات پر شرم ضرور آنی چاہیے، وہ یہاں یونہی آتے ہیں اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھے بیٹھے تصویر کھینچوا کر چلے جاتے ہیں، انہوں نے لوگوں کے ساتھ مذاق بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت ناقابل برداشت ہے، یہ کیوں لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے لوگوں کے لیے کیا کچھ نہیں ہے بس باتیں بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میں نے اب اس کام کے لیے 20 ارب روپے مختص کردیے ہیں، سیکریٹری ایریگیشن کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس پر کام شروع کروادیں۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں پر مشتمل 25 ٹیمیں ان علاقوں میں جائزے کے لیے جائیں گی، اگر مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے کا بھی نقصان ہوا ہے تو اسے بھی سہولت ملنی چاہیے، وہ بھی سارے انسان اور ہمارے بھائی ہیں، آپ ان کے لیے کام کریں ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقے کو آفت زدہ قرار دے رہا ہوں، جن لوگوں کے مکانوں کا نقصان ہوا ہے انہیں 25 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں وہ بھی ساری نئی بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امدادی سامان اور پیسے ہر گھر تک جائیں گے، اس میں کوئی تفریق نہیں ہوگی۔بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

Recent Posts

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

26 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

29 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

35 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

38 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

40 mins ago

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

54 mins ago