جتنی جلد ممکن ہو عمران خان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن )کے قائد می نواز شریف نے حکومت اور تمام اتحادی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی چوری سامنے آنے کے بعد اِس فتنے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد ممکن ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے .
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان خارجی ایجنڈے پر کام کررہا تھا، اٴْس نے ملکی سیاست، معیشت اور معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی چوری مکمل شواہد اور حقائق کے ساتھ ثابت ہوگئی .

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے سخت ردعمل میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، اس کیس کی تفتیش اور کارروائی 8 سال تک ہوتی رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8 سالہ جدوجہد اور تفتیش کے بعد یہ رپورٹ قوم کے سامنے آئی ہے .
نواز شریف نے کہا کہ اس شخص کا فتنہ اور شر پاکستان کی تباہی بنے گا، جس طرح پاکستان کے باہر سے لوگوں اور غیر ملکیوں سے پیسہ لیا، اس سے غیر ملکی ایجنڈا ہی پاکستان میں نافذ کیا جائے گا . مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو دیانتدار اور ایماندار ہونے کا درس دینے والے عمران خان کا آج سب سے بڑا ڈاکہ، چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، وہ کہتا تھا کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کرلی تو کیا ہوگیا، اسے پتہ تھا کہ بڑی منی لانڈرنگ کر رکھی ہے، اسی لئے بار بار چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا تھا، آج دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا .
انہوں نے کہا کہ اِس فتنے کے خاتمے کیلئے حکومت اور تمام جماعتوں سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، فتنہ بازی اور شر انگیزی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں، قانون و آئین کے خلاف جو بھی ایکشن بنتا ہے وہ فوراً لیں . نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی سیاست، معیشت اور معاشرے کو تباہ کردیا، عمران خان خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا، یہ پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، جتنی جلد اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بہتر ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں