الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی اور اس کا ’’صاف چلی شفاف چلی‘ ‘کا بیانیہ بھی ٹھس ہو گیا‘ سراج الحق

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی اور اس کا ’’صاف چلی شفاف چلی‘ ‘کا بیانیہ بھی ٹھس ہو گیا۔ آٹھ برس تک اس سیدھے کیس کو لٹکانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ الیکشن کمیشن یہ فیصلہ بروقت کرتا تو پی ٹی آئی 2018ء میں اقتدار میں نہ آتی۔
اب فیصلہ آنے کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ایک پارٹی حکومت میں ہے تو وہ احتساب سے بالاتر ہے۔ ثابت ہوا جماعت اسلامی کا موقف درست ہے کہ تینوں بڑی نام نہاد سیاسی جماعتیں مافیاز کے کلب ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچانے، بے روزگاری اور مہنگائی کی ذمہ دار وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔
وہ کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ امیر جماعت نے اس موقع پر بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوںنے واقعہ کو قومی حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری قوم غمناک ہے۔ امیر جماعت نے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی فروخت کے فیصلے اور قوانین میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ملکی اثاثے بیچنے کے عمل کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اس کے خلاف پارلیمنٹ، گلی کوچوں سمیت ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ متعارف کروائے گئے قوانین کے مطابق قومی اداروں کی خریدوفروخت کے عمل کو عدالتوں سمیت کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
جماعت اسلامی قوانین میں تبدیلی پر عدالت میں جائے گی اور ’’پاکستان برائے فروخت‘‘ کرنے والوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں چار ارب ڈالر کے خسارہ کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے دبائو پر ملکی اثاثے بیچنے کا فیصلہ کیاہے۔ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی بجائے حکمران ٹولہ لوٹ مار سے بنائے گئے اپنے اثاثے بیرون ملک سے پاکستان لائے۔
سپریم کورٹ پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ بنکوں سے اربوں روپے قرضے لے کر معاف کروانے والی طاقتور اشرافیہ کا احتساب کیا جائے۔ قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کا تعین کر کے انھیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام حکومتی فیصلوں سے لاتعلق ہیں۔ ملک کی تقدیر کے فیصلے آئی ایم ایف کے بند کمروں میں ہوتے ہیں۔
پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لیے جا رہے ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لیے سودی معیشت کا خاتمہ ضروری ہے۔سراج الحق نے کہا کہ وہ گزشتہ تین روز سے بلوچستان میں ہیں۔ حالیہ بارشوں نے صوبہ میں تباہی مچا دی۔ بلوچستان میں پہلے ہی غربت کی وجہ سے لوگ بے حال ہیں، سیلاب نے لوگوں کا رہے سہے تھوڑے بہت سہارے بھی چھین لیے اور سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں مسائل سے لاتعلق آپسی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں اور اس جنگ کی وجہ سے مل جل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے ہزاروں رضاکار صوبہ بھر میں اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد اور خصوصی طور پر بلوچستان کے عوام کی دل کھول کر مدد کریں۔ عوام عطیات اور امداد جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن تک پہنچائیں تاکہ فلاحی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔ موجودہ الیکشن پیسے کا کھیل بن کر رہ گیا ہے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ الیکشن امیدواروں سے متعلق آئین کی دفعہ 63، 62 پر عمل ہو اور انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہوں۔امیر جماعت نے افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ کو پڑوسی ملک کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حملے کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کی گئی ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی واضح ہے اور جماعت اسلامی کو یقین ہے کہ حکومت اس کی پاسداری کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق جماعت اسلامی کا موقف وہی ہے جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور بانی جماعت سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کا تھا۔

Recent Posts

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

5 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

14 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

26 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

36 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

37 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

48 mins ago