کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کی گرتی قدر کے باعث سخت پریشان و مایوسی کا شکار پاکستان کے معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے نوجوانوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا .
انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار مانی نے کہا کہ تمام نوجوان غیرت مند سوشل میڈیا صارفین کو سلام ہے، آپ کی غیرت کو سلام ہے جو آپ پاکستانی شوبز شخصیات کی ہر پوسٹ اور ان کی اسٹوری پر نظر رکھتے ہیں اور اتنے اہم مسائل پر بات کرتے ہیں .
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ ڈی ویلیو ہوگیا ہے، اپنی قدر کھو رہا ہے . ملک ڈیفالٹ کی جانب گامزن ہے، ڈالر 250سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا بھی ہمارے روپے سے بہتر ہے . پڑوسی ملک افغانستان کا پاسپورٹ ہم سے بہتر ہے . انہوں نے نوجوانوں سے سوال کیا کہ دیگر مسائل کی طرح ان مسائل پر سوال کیوں نہیں اٹھاتی یہ ملک کی بقا کا مسئلہ ہے .
. .