خانہ کعبہ کے اطراف میں قائم حفاظتی حصار ختم کردیا گیا

مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ)مکہ معظمہ میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ نے حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر السدیس نے زائرین کو خوشخبری دی ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدابیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے زائرین حجراسود کو بوسہ اور ملتزم پر دعائیں نہیں مانگ سکتے تھے جبکہ حطیم میں نماز بھی ادا نہیں کرسکتے تھے۔ملتزم خانہ کعبہ کا وہ حصہ ہے جو دروازے اور حجر اسود کے درمیان واقع ہے جس کے قریب دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔یہ وہ مقام ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مسجد الحرام میں تمام اداروں کو چوکس کیے ہوئے ہیں، زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس،پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب…

11 mins ago

حماد اظہر کو پولیس حراست سے چھڑانے پر عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو پولیس حراست…

11 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی فیصلے پر…

22 mins ago

چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست پروزیراعظم…

34 mins ago

لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک راولپنڈی، پی ٹی آئی نے جلسہ کے لیے درخواست دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک…

37 mins ago

لاہور میں معروف ٹک ٹاکر ’ نانی والا ‘ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف ترین ٹک ٹاکر ’ ندیم نانی والا ‘…

42 mins ago