نیب کو بے اختیار کرنے کی تیاری : دوسرا نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی نے دوسرا نیب ترمیمی بل منظور کرلیا، جس میں صدر سے احتساب عدالت کے ججز کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا گیا۔دوسرا نیب ترمیمی بل منظور: شہباز حکومت نے احتساب عدالت کےججز کی تعیناتی کااختیار صدرمملکت سے چھین لیاتفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نیب دوسرا ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے تحت نیب 500ملین روپے سے کم کرپشن کیسزکی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔
ترمیمی بل میں احتساب عدالت کے ججز کی تقرری کا اختیار صدر مملکت سے واپس لے لیا گیا ، احتساب عدالتوں کے ججز کی تقرری کا اختیاروفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔بل کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں3 سالہ توسیع کی جا سکے گی۔
نیب قانون کے سیکشن 16میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے ، جس کے تحت کسی ملزم کیخلاف مقدمہ وہیں کی احتساب عدالت میں چلےگاجہاں جرم کااتکاب ہوا ہو۔نیب قانون کے سیکشن 19 ای میں بھی ترمیم کر دی گئی اور نیب کو ہائی کورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
بل کے متن میں کہا کہ نیب ملزمان کیخلاف تحقیقات کیلئے کسی سرکاری ایجنسی سے مدد نہیں لے سکتا، ملزم کو خلاف الزامات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔
اسلام آباد:نیب قانون کے سیکشن 31 بی میں بھی ترمیم کر دی گئی ، جس کے تحت چیئرمین نیب فرد جرم ہونےسےقبل ریفرنس ختم کرنے کی تجویز کر سکیں گے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

11 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

22 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

32 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

34 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

37 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

39 mins ago