مزارِ قائد و اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

(قدرت روزنامہ)یومِ آزادی کے موقع پر آج صبح سویرے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں مصورِ پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں۔

کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزارِ قائد کراچی میں ہوئی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور سہیل احمد عزمی تھے، جنہوں نے مزارِ قائدؒ پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

کموڈور سہیل احمد عزمی نے مزارِ قائدؒ پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیئے۔

ادھر لاہور میں حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے حکیم الامتؒ کے مزار پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار اقبالؒ پرپھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور ملک و قوم کے لیے دعا بھی کی۔

میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات بھی درج کیئے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے،کوئی غیرآئینی کام ہوا ہے تو سپریم کورٹ بالکل اڑا دے گی،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے…

17 mins ago

سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم، وفاق نے پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردیں

حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی…

20 mins ago

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

28 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

32 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

34 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

36 mins ago