بھارت سے یو اے ای کے ہوائی کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ

دبئی(قدرت روزنامہ) اگست میں کمی کے بعد ستمبر کے لیے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کے ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوگا کیوں کہ چھٹیوں سے واپس آنے والے اور ملازمت کے متلاشی افراد نشستوں کی کافی مانگ پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے فضائی سفر کی ٹکٹوں کی شرح میں 40 سے 50 فیصد یا اس سے بھی زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ اگلے مہینے سے کاروبار سے متعلق دوروں میں بھی اضافہ ہو گا .
گلف نیوز کے مطابق دہلی سے دبئی تک کی پرواز کی قیمت 930 درہم کے لگ بھگ ہوگی، جو کہ عام روٹین کی قیمت تقریباً 500 درہم سے کافی زیادہ ہے، ممبئی سے دبئی کی پروازیں ممکنہ طور پر اگلے ماہ 800 درہم تک پہنچ جائیں گی جن کی اس وقت قیمت تقریبا 550 درہم ہے، اسی طرح کوچی سے دبئی کا روٹ پہلے ہی قیمتوں کے لحاط سے اونچائی طرف ہے جہاں سے زیادہ تر کیریئر یک طرفہ ٹکٹ کے لیے 1,000 درہم سے زیادہ وصول کرتے ہیں اور ستمبر میں اس قیمت کو ہم 3,500 درہم کو چھوتے ہوئے دیکھٰیں گے جب کہ ترواننت پورم سے پرواز کرنے والوں کے لیے کرایہ تقریباً دوگنا کرکے 1500 درہم ہو جائے گا، کولکتہ تا دبئی فی الحال تقریباً 800 درہم خرچ ہوتا ہے لیکن ستمبر میں تقریباً 1,000 درہم تک بڑھ جائے گا جب کہ نومبر میں ایئر انڈیا کی پروازیں 870 درہم کے قریب جا رہی ہیں .


اس حوالے سے البادی ٹریول ایجنسی کے ٹورز منیجر سورج رمیش نے بتایا کہ ستمبر کے ہوائی کرایوں میں اضافہ مکمل طور پر سفری پابندیوں کے بغیر پہلی مناسب موسم گرما کے بعد متحدہ عرب امارات واپس آنے والے تارکین وطن کی وجہ سے ہے، سیاحوں نے ابھی آنا شروع نہیں کیا ہے کیوں کہ یہ خطہ اب بھی بہت زیادہ گرم ہے جس کی وجہ سے ہمیں اکتوبر کے آخر تک سیاحوں کی آمد نظر آئے گی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں